قابض اسرائیلیریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 558 ہو گئی ہےجن میں مقبوضہ بیت المقدس کے 42 قیدی بھی شامل ہیں جن میں سب سے پرانے قیدی سمیر ابراہیمابو نعمہ ہیں جو 1986 سے زیر حراست ہیں۔
القسام بریگیڈ کےرکن کمانڈر عبداللہ البرغوثی کو جو رام اللہ کے بیت ریما قصبے سے تعلق رکھتے ہیں67 بار عمر قید کی سب سے طویل سزا کا سامنا کررہے ہیں۔
حال ہی میں قابض فوجنے القسام کے دو قیدیوں یوسف سمیع عاصی اور یحییٰ محمد میرعی کو 30 سال کے علاوہ عمرقید کی سزا اور ڈیڑھ ملین شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔ ان کا تعلق غرب اردن کے شمالیشہر سلفیت سے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قابضریاست کی عدالت نے القسا کے دو قیدیوں عاصی اور مرعی پر سلفیت میں شہریوں کی زمینوںپر تعمیر ہونے والی ایریل بستی میں آپریشن کرنے پر فرد جرم عائد کی ہے۔
یہ آپریشن 29 اپریل2022 کو ایریل بستی کے داخلی راستے پر کیا گیا جس میں ایک آباد کار ہلاک اور تین دیگرزخمی ہوئے۔
حماس کے عسکری ونگالقسام بریگیڈ نے اس کارروائی کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مسجد اقصیٰ اور اسکے صحنوں میں نمازیوں کے خلاف قابض ریاست کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
7/26/2022 کو قابض فوج نے قرواہ قصبے میںدو اسیران یوسف عاصی اور یحییٰ مرعی کے خاندانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا۔