اسرائیلی قابض فوجنے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے ایک خاتون مرابطہ سمیت دو فلسطینیکارکنوں کو بے دخل کردیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ایک تقریب پرحملہ کرتے ہوئے القدس کے باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض حکام نے سماجی کارکن محمد ابو الحمص کو دو ہفتوں کے لیے مقبوضہبیت المقدس کے الشیخ جراح محلے سے نکل جانے کا حکم دیا۔
القدس کی مرابطہ نفیسہخویص کو کل بدھ کی سہ پہر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کے بعد الشیخ جراح محلے سےدو ہفتے کے لیے بے دخلی کا حکم بھی دیا۔
قابض فوج نے الشیخالجراح محلے میں ایک تقریب کے شرکاء پر حملہ کیا اور محلے کے کچھ دروازوں پر کچھ تصاویرپوسٹ کیں۔
قابض فوج نے پرانےشہر سے ایک نوجوان عبدالرحمٰن شقیرات اور ایک دوسرےشہری علاء نجیب کو بھی گرفتار کیا۔
قابض فوج نے فوٹوجرنلسٹ فراس ہنداوی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے رپورٹ سونپ دی۔
سال 2023 میں القدساور مسجد مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیلی قابضحکام کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے رواں سال کے آغاز سے لے کر گذشتہ مئی کے آخر تک مقبوضہ بیت المقدسمیں قابض ریاست اور اس کے آبادکاروں کی 2209 خلاف ورزیوں کو رپورٹ کیا جس کے نتیجے میں القدس کے 8 باشندے شہئداور اور 632 دیگر زخمی ہوئے۔