مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی علاقے طولکرم کے شمال میں واقع حرمش بستی کے قریب ایک فلسطینی کی جانب سےکی گئی فائرنگ سے ایک صہیونی آبادکار ہلاک ہو گیا۔
عبرانی چینل 12 نےاطلاع دی ہے کہ 30 سالہ آباد کار کو چلتی کار سے گولی ماری گئی۔
اسرائیلی اخبار یدیعوتاحرونوت نے کہا کہ دو فلسطینیوں نے شمالی مغربی کنارے میں حرمش کے قریب فائرنگ کا حملہکیا۔
عبرانی میڈیا نے اطلاعدی کہ حملہ کرنے والے افراد بہ حفاظت اس جگہ سے فرار ہوگئے، دوسری طرف اسرائیلیفوج نے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
بعد ازاں عبرانی چینل7 نے قابض فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے اعتراف کیا کہ کلمنگل کو ہونے والی فائرنگ پچھلی کارروائیوں سے مختلف ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکے پیچھے ایک منظم سیل کا ہاتھ ہے اور اس نے اچھی طرح سے منصوبہ بندی کی تھی۔
چینل کے مطابق یہکارروائی ایک گاڑی کے ذریعے کی گئی جس نے آباد کاروں کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور اسپر گولیاں چلائیں۔