منگل کی شام کو آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ حصوں میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف بڑےپیمانے پر حملے اور انتقامی کارروائیاں کیں۔
نابلس میں آباد کاروںنے قابض فورسز کی حفاظت میں اپنی انتقامی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر برقہ قصبےمیں شہریوں کے گھروں اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔
شمالی مغربی کنارےمیں سیٹلمنٹ فائل کے انچارج اہلکار غسان دغلس نے بتایا کہ آباد کاروں نے خالی کرائیگئی "ہومیش” کی گئی کالونی میںدراندازی کی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کیے۔
جنین میں آباد کاروںنے یبعد قصبے میں امریحہ محلے میں شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں پر حملہ کیا۔ محلے سےملحق مرکزی سڑک کو بند کر دیا جس سے طولکرم اور جنین کو ملانے والی شاہرہا بندہوگئی۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی قابض فوج کی حفاظت میں آباد کاروں نے شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں پر پتھروںسے حملہ کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف مردہ باد کے اشتعال انگیز نعرےلگائے۔
بیت لحم میں درجنوںآباد کار منگل کی شام بیت لحم کے جنوب مشرق میں طوق قصبے کے قریب جمع ہوئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ آباد کار "تکواع ” بستی کے چوراہے پر جمع ہوئے جو شہریوں کی زمینوںپر واقع ہے۔
قابض افواج مقبوضہمغربی کنارے اور یروشلم میں 500 سے زائد بستیاں اور چوکیاں قائم کر رہی ہیں، جن میں900000 سے زائد آباد کارآباد ہیں۔