گذشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 25 کارروائیاںہوئیں، جن میں فائرنگ، دھماکہ خیز ڈیوائسز کا دھماکہ، مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے اورآباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا شامل ہے۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے مغربی کنارے کے 11 مقامات پر تصادم کے پھوٹ پڑنے کے علاوہفائرنگ کے 9 واقعات رپورٹ کیے۔ ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔ مولوٹوف کاک ٹیلپھینکے، آباد کاروں کے دو حملوں کا سامنا کیا اور ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچایاگیا۔
فلسطینیوں نے راماللہ کے المغیر گاؤں میں آباد کاروں کے حملوں کو پسپا کیا، جب کہ پتھراؤ سمیت پرتشددتصادم شروع ہوئے۔
جنین کیمپ میں شدیدجھڑپیں شروع ہوئیں، جب کہ مزاحمت کاروں نے کیمپ میں موجود قابض فوجیوں کو گولیوں سےنشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ بارودی آلات کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، جس سے قابض فوج کیایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
جنین میں قابض فوجیوںکو نشانہ بناتے ہوئے 5 مقامات پر فائرنگ کی گئی، جنین کے مشرقی علاقے کے علاوہ المراح،البیادر اور فرعون کے علاقوں میں شہداء چوک میں فائرنگ کی گئی۔
نابلس میں متعدد تصادمہوئے۔بیت فوریک، عسکر کیمپ اور شہر کے مشرقی علاقے میں ہونے والے تصادم میں قابض افواجکو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔