آج منگل کی صبح اسرائیلیقابض فوج نے جلبوع جیل کے اندر قیدیوں کےسیلوں پر دھاوا بول دیا اور قیدیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی ڈرور،یماز اور مساڈا یونٹوں نے جلبوع جیل کے اندر سیکشن 3 پر دھاوا بول دیا اور سیکشن کےاندر وسیع تلاشی لی۔
خیال رہے کہجلبوع جیل اسرائیل کی سخت سکیورٹی والی جیل تصور کی جاتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہ جیلاس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنی تھی اس سے نو فلسطینی قیدی سرنگ کے راستے فرارہوگئے تھے۔ اس وقت اس جیل میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد 1200ہے جو اس جیل کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہے۔
قابض اسرائیلی انتظامیہنے فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزاکے طور پر ان کی بڑی تعداد کو جیلوں میں ڈالنےکی پالیسی اپنا رکھی ہے۔
دوسری طرففلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے بتایا ہے کہ بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف احتجاج شروعکرنے کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔