شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کی طیب ایردوآن کو دوسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پرمبارک باد

پیر 29-مئی-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر اورترکیہ کے حال اور مستقبل کو مزید ترقی، استحکام اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیےبرادر ترک عوام کا ایک بار پھر اعتماد حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں اتوارکی شام حماس نے ترک عوام کو اپنے تمام اجزاء کے ساتھ اس جمہوری جشن پر مبارکباد پیشکی، جو برادر ترک عوام اور ترک جمہوریہ کی ایک منفرد تہذیبی تصویر کی عکاسی کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ایردوآن کی یہتاریخی فتح ترکیہ کے لیے اپنے عرب اور اسلامی تعلقات اور اس کے علاقائی اور بین الاقوامیموقف کو مضبوط بنانے اور دنیا بھر کے مظلوموں اور انصاف پسندوں کی حمایت کی طرف ایکنیا نقطہ آغاز ہو گی، جن میں سب سے اہم فلسطینیکاز اور فلسطینی عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت اور اس کی قومی سرزمین پر ایک آزادفلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

ایک مختصر بیان میںحماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ میں صدر ایردوآن کو دوسری مدتکے لیے جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور میں ترک عوام کے باوقار موقف کی تعریفکرتا ہوں۔

خیال رہے کہ ترکیہکے صدر رجب طیب ایردوآن نے 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے صدارتی دوڑ میں کامیابیحاصل کی۔

صدارتی انتخابات کےابتدائی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اردگان نے صدارتی دوڑ میں 52.14 فیصد ووٹ حاصل کرنےکے بعد 5 سال کی مدت کے لیے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کی، جب کہ ان کے حریف کمالکلیک دار اوغلو نے 100 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد 47.86 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

مختصر لنک:

کاپی