جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین میں یورپ کانفرنس کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ہفتہ 27-مئی-2023

یوروپ کانفرنس میںفلسطینیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن محمد حنون نے ہفتہ کی صبح سویڈن کے شہر مالمومیں یورپ میں فلسطین کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکانفرنس کے لیے ’75سال اور ہم آ رہے ہیں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

حنون نے جمعہ کی شاممرکزاطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ 34 کمیٹیوں نے 6 ماہ سے زائدعرصے سے اس کانفرنس کی تیاریاں جاری رکھی ہوئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے آج دوپہر کو کانفرنس کے افتتاح کے لیے مختص ہال کا دورہ کیا اور ہم نے اسکے اطراف کا دورہ کیا، لاجسٹک، میڈیا اور تکنیکی آلات، استقبالیہ کے انتظامات، حکومتیٹیموں اور تمام ٹیموں کا جائزہ لیا جو کانفرنس کی کامیابی کے لیے کام کر رہے تھے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ مختلف یورپی ممالک کے وفود واپسی کے قافلوں کے ذریعے سویڈن کے شہر مالمو پہنچناشروع ہو گئے۔ یہ وفود اٹلی، آسٹریا، جرمنی، ڈنمارک، برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیم، فرانس،سوئٹزرلینڈ، سپین اور لاطینی امریکی ممالک سے آئے ہیں۔

انہوں نے ہفتے کیصبح شروع ہونے والی کانفرنس میں ابتدائی طور پر ہزاروں شرکاء کی آمد کا انکشاف کیا۔

اس کانفرنس میں تقریباً20000 افراد کی شرکت متوقع ہے، جو کہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے 3 سال کے تعطلکے بعد شروع ہو رہی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی بیسویں کانفرنس ہے جس میں یورپ میں مقیمفلسطینی ہر سال اپنے حقوق کے لیے یورپ کی سرزمین پر آواز بلند کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی