فلسطین کے مقبوضہبیت المقدس میں قائم کوخاف یعقوب نامی یہودی بستی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایکخاتون یہودی آباد زخمی ہوگئی۔
عبرانی ٹی وی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ فلسطینیوں کی طرف سے ایک یہودی آباد کارخاتون کو گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو علاج کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ٹیوی چینل نے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
عبرانی میڈیا نے بتایا کہ کوخاف یعقوب یہودیبستی میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور کسی مشتبہ فلسطینی کے یہودی بستی میں داخلہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جس کےبعد یہ اطلاع ملی کہ ایک یہودی آباد کار خاتون کوگولی ماردی گئی ہے۔
اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے مطابق یہودی لڑکی کیعمر بارہ سال ہے اور اسے معمولی زخم آئے ہیں۔ ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہ ظاہر ایسے لگتا ہےکہ یہ آوارہ گولی سے زخمی ہوئی۔
واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری علاقےمیں پھیل گئی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کی تلاشی شروع کردی۔
خیال رہے کہ یہ یہودی بستی 1984ء میں قائم کی گئی تھی۔ اس کالونی کےقیام سےچار سال قبل بیت المقدس میں کفر عقب کی اراضی پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کرلیا تھا۔