قابض صہیونی فوجیعدالت نے قلقیلیہ شہر سے گرفتار کی گئی فلسطینی خاتون سماح بلال حجاوی کو اس کی گرفتاریکے چند دن بعد انتظامی حراست میں منتقل کر دیا۔ چند روز قبل اسرائیلی انٹیلی جنسنے حجاوی کو طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
خاندانی اور انسانیحقوق کے ذرائع کے مطابق قابض عدالت نے نوجوان خاتون سماح بلال حجاوی کو انتظامی حراستمیں منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ اسے چند روز قبل 17 مئی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع نے اشارہ کیاکہ حجاوی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب 11 مئی کو فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی سروس نےانہیں طلب کیا اور انسے پوچھ گھچ کی تھی۔
حجاوی نے قابضاسرائیلی حکام سے اپنی گرفتاری سے قبل آڈیوریکارڈنگ میں واضح کیا تھا کہ عباس ملیشیا نے ان سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کے بارے میںپوچھ گچھ کی تھی۔
حجاوی نے کہا کہ تفتیشکار نے ان سے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما کے ساتھ رابطے کے بارےمیں ان پر الزام عاید کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جس پرانہوں نے واضح کیا کہ غزہمیں ان کا حماس کے کسی لیڈر کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔