جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی اسرائیلی ریاست کو شکست دینے کی سالگرہ پرلبنان کو مبارک باد

جمعہ 26-مئی-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے لبنانی جمہوریہ کو اس کی سرزمین سے صیہونی قابض ریاست کی شکست کیسالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ یاد اس بات کی تصدیق کرتیہے کہ حقوق کی بحالی کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔

حماس کے ترجمان جہادطحہ نے ایک پریس بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ عظیم فتح قابض ریاست کے خلاف مزاحمت کی دردناک ضربوں کے نتیجے میں حاصلہوئی تھی جس نے اسے لبنانی سرزمین سے شکست دی۔ یہ جنگ کی تاریخ میں ایک تبدیلی ہے۔

طحہٰ نے زور دے کرکہا کہ صیہونی حکومت جو کہ عرب اور اسلامی قوم کے لوگوں کے خلاف قتل و غارت اور جرائمکی پالیسی پر قائم ہے، مزاحمت کے حملوں کے نتیجے میں زوال پذیر ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ لبنان میں مزاحمت نے شاندار کار کردگی دکھائی اور مجاھدین کی بہادری اور جانثاری کے نتیجے میندشمن کو شکست فاش ہوئی۔

انہوں نے وضاحت کیکہ لبنان سے اسرائیل کی شکست ایک بار پھر ثابتکرتی ہے کہ عوام کے وقار کو بچانے، حقوق کی بحالی اور عرب سرزمین کے تشخص کو بچانےکے لیے جہاد اور مزاحمت کا انتخاب ہی واحد آپشن ہے۔

طحہ نے لبنان میںاسلامی مزاحمت کی فتح کو فلسطین میں فلسطینی مزاحمت کی فتوحات کی توسیع قرار دیتے ہوئےعرب اور اسلامی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ جہاد اور مزاحمت کے آپشن کے گرد جمع ہو جائیںاور اس وقت تک اس کی حمایت کریں جب تک فلسطینی عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کیمنزل کو نہیں پہنچ جاتے۔

خیال رہے کہلبنان سے اسرائیلی فوج کو بے دخل کیے جانے کی کل جمعرات 25مئی تئیس سال مکمل ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی