کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل کے مشرق میں کسارہ کے علاقے میں واقع خالد بن الولید مسجد پر حملہ کر کے اسےنقصان پہنچایا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔
الخلیل میں محکمہاوقاف کے ڈائریکٹر جنرل نضال الجعبری نے بدھ کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ قابضفوج نے مساجد کے تقدس کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد پر براہ راست گولیاں اور زہریلیگیس کے بم برسائے، جس سے مسجد کا کچھ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا۔ زہریلی گیس اندرداخل ہوئی جس سے نمازی بھی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شہریوں کی زمینوں پر تعمیر ہونے والی بستی "کریاتاربع” سے متصل اس مسجد پر قابض فوج نے حملہ کیا ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج اوریہودی شرپسند اس سے قبل بھی اس مسجد کو شہید کرنے کی مذموم کوشسش کرچکے ہیں۔ پچھلےرمضان المبارک کے دوران بھی اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے اس مسجد کی بےحرمتی کی تھی۔