آج جمعرات کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میںیہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کےمطابق 200یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں نےمسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئےجب یہودی اپناہ مذہبی تہوار ‘ہفتہ عید‘ منا رہے ہیں۔
مقامی ذرائع نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروںنے بدھ کو علی الصبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں میںدھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نےتلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
قابض فوج کے گھیراؤسے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلافشدید نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینینمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
ادھر غرب اردنمیں جمعرات کے روز اسرائیلی قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم12 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوممقام پر منتقل کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے اریحا میں چھاپہ مارا اور10 فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے ساتھ 12 کو حراست میں لے لیا۔