جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

بدھ 24-مئی-2023

آج بدھ کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میںیہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کےمطابق 110یہودی آباد کاروں اور 25اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

 

مقامی ذرائع نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروںنے بدھ کو علی الصبح  مسجد اقصیٰ کے صحنوں میںدھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نےتلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

 

قابض فوج کے گھیراؤسے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلافشدید نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینینمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر غرب اردنمیں بدھ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوممقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب مسجداقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کے لیے سرگرم انتہا پسند یہودی گروپوںنے جمعرات کو مسجد اقصیٰ پر اجتماعی دھاووں کی اپیل کی ہے۔

اس اپیل کے بعدبیت المقدس کی فلسطینی شخصیات اور مذہبی جماعتوں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہجمعرات کو یہودی آبادکاروں کے دھاووں کوناکام بنانے کے لیے مسجدا قصیٰ میں حاضریکو یقینی بنائیں۔

مقبوضہ بیت المقدسمیں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے صبحسے ہی مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز دوروں کا اہتمام کیااور اس کے مشرقی حصے میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

قابض پولیس نے مقبوضہبیت المقدس اور اندرون فلسطین سےآنے والے فلسطینیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائدکیں اور ان کی شناخت پریڈ کی۔ ان میں سے بعض کو مسجد اقصیٰٗ کے دروازوں پر گرفتارکرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی