فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے ے شمالی شہرنابلس میں ایک اسرائیلیفوجی اتوار کی شام حوارہ اسٹریٹ پر ایک رن اوور آپریشن میں زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ ایک نوجوان نے حوارہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔وہ اسرائیلی فوجی کوزخمی کرنے کے بعد بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔
اسرائیلی ویب سائٹ0404 نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں ہونے والے رن اوور آپریشنمیں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا جب کہحملہ کرنے والا فلسطینی مزاحمت کار وہاں سے بہ حفاظت ہوگیا۔
اسرائیلی چینل 7 نےکہا ہے کہ اسرائیلی ایمبولینس کے عملے نے حوارہ میں رن اوور حملے میں زخمی ہونے والےفوجی کو علاج کے لیے بیلنسن اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت کو تسلی بخش قراردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع بورین قصبے کا داخلی راستہ بندکر دیا اور رن اوور آپریشن کے بعد کومبنگ آپریشن شروع کر دیا۔