کل اتوارکو اسرائیلیقابض افواج نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ القبلیہ قصبے میں زرعی اراضی کوبلڈوز کر دیا اور نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبوں تل، جیت ور فراعتا میں شہریوںکی تقریباً 14.5 دونم اراضی کو ضبط کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
شمالی مغربی کنارےمیں یہودی آباد کاری کے امور کے انچارج افسر غسان دغلس نے کہا کہ قابض اسرائیلیحکام کے طریقہ کار نے عصیرہ القبلیہ میں دوسریبار زمینوں کو بلڈوز کیا۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران قصبے میں بہت سی اراضی کو بلڈوز کیاگیا۔ اس میں نابلس کے علاقوں بورین اور دیر الحطب کی اراضی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ قابض افواج کو تل حوض 15،تلجیت 14.5 دونم اراضی غصب کرلی۔ یہ اراضی جاموس، الکرکبہ اورخلائل بنی سعدہ اوردیگر مقامات کی اراضی کو حفات گیلاد یہودی بستی کی توسیع کے لیے غصب کیا۔
دوسری جانب اسرائیلیقابض فوج نے اتوار کو اریحا شہر کے گاؤں النوائمہ میں پیاز اور بینگن سے لگائے گئے30 دونم کھیتوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی فصلوں کو غیرمعمولینقصان پہنچا ہے۔