چهارشنبه 30/آوریل/2025

برلن کا فلسطین کے یوم نکبہ پراحتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا

ہفتہ 20-مئی-2023

جرمن حکام نے برلناور جرمنی کے متعدد شہروں میں فلسطینیوں کی قومی سرگرمیوں اور تقریبات کو روکنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور برلن میں فلسطینی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی پالیسیوںکے تسلسل میں برلن پولیس نے کل جمعہ کو مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ یہمظاہرے فلسطینی نکبہ کی 75 ویں برسی کی یادمیں آج 20 مئی کو مقرر کیا گیا تھا۔

برلن پولیس نے فیصلہکیا کہ ہفتے سے شروع ہو کر اگلے اتوار، 21 مئی تک یا وسطی برلن کے "ہرمن پلاٹز”چوک میں ہونے والے مظاہرے کے لیے کسی بھی متبادل تقریب کے انعقاد کو روکنے کا فیصلہکیا ہے۔

شہر کی پولیس کے مطابقمنسوخی ایک "فوری خطرے” کو محسوس کرنے کے نتیجے میں عمل میں آئی جو سینکڑوںلوگوں کی میٹنگ کے دوران پیدا ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں "یہود دشمنی، نفرت،اور تشدد اور تشدد کی کارروائیوں کا خطرہ ہے۔

فلسطینی صحافی ہبہجمال نے جرمنی میں فلسطینی تقریبات کو منانے سے روکنے کے فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ جرمنی میں صرف فلسطینیوں کو ہی آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔ جرمنی میں فلسطینیوں کو ان کی سرگرمیوں سے روکا جاتا ہے۔

ھبہ جمال نے کہاکہ برلن پولیس کی کارروائیاں برطانیہ سمیت مغربی یورپ میں کہیں اور رپورٹ ہونے والےپرتشدد پولیس کے ہتھکنڈوں میں اضافے سے آگے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی