جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 600 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

ہفتہ 20-مئی-2023

صہیونی قابض حکاممغربی کنارے میں 600 سے زائد نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دینے کا ارادہ ظاہرکیا ہے جن میں سلفیت گورنری کے قریب ایک نئی بستی بھی شامل ہے۔

قابض حکومت نے615 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا جس میں "گیوت زیف” سیٹلمنٹمیں 554 یونٹس، "گیتامار” سیٹلمنٹ میں ایک یونٹ اور "بیٹ آریہ”سیٹلمنٹ میں دو یونٹ شامل ہیں۔

قابض حکام نے”جنوبی ایرئیل” بستی میں 58 یونٹس کی تعمیر کے لیے ایک ٹینڈر دوبارہ کھولاہے جو کہ اس علاقے میں ایک نئی بستی کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قابضحکام کی آباد کاری کے منصوبے برسوں سے جاری ہیں، جس میں مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوںکو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سلفیت گورنری میں آبادی پچھتر ہزار کے قریب ہیں جو انیسآباد کاری کالونیوں میں آباد کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی