چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے لیے 13.7ارب شیکل کی رقم مختص

ہفتہ 20-مئی-2023

انسانی حقوق کی ایکرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاری اور اسرائیل کے نام نہاد مذہبی اداروں کےلیے 13.7 ارب شیکل مختص کر کے صیہونی حکومت کے بجٹ میں آبادکاری کے لیے ایک اہم جگہرکھی گئی ہے۔

قومی دفتر برائے دفاعاراضی اور مزاحمت کی ایک رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع نے قومیسلامتی کونسل کو اضافی 9 بلین شیکل دینے کا اعلان کیا ہے جس کا ایک اہم حصہ مسلح ملیشیا،”نیشنل گارڈ” بنانے کے لیے مختص کیا جائے گا۔ یہ ملیشیا وزیر قومی سلامتیایتمار بن گویر کی زیرنگرانی قائم کی جائے گی جو فلسطین میں یہودی آباد کاری میںپیش پیش ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ مغربی کنارے کی سیٹلمنٹ کونسلوں کو جو بجٹ منتقل کیے جائیں گے ان میں دگنا اضافہہو گیا ہے، جس کا استعمال صرف ایریا Cمیں فلسطینی تعمیرات کی نگرانی اور دستاویزی کرنے کے لیے کیا جائے گا۔اس رقم میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے گھروں کی تعمیر کے ساتھ سڑکیوں یتعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ اسرائیل اب تک اس مقصد کے لیے 40 ملین شیکل سے زیادہ رقم مختص کرچکا ہے۔

رپورٹ میں وضاحت کیکہ نیا بجٹ حکومت کی انتہا پسندانہ اور نسل پرستانہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، جو بجٹکا بڑا حصہ فوج، بستیوں اور جنگوں کے لیے مختص کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی