جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس:باب الاسباط کے قریب یہودی آباد کاروں کے حملے

ہفتہ 20-مئی-2023

فلسطین کے مقبوضہبیت المقدس شہرمیں مسجد اقصیٰ کےباب الاسباط کے علاقے میں جمعہ کی سہ پہر آبادکاروںکے حملوں میں متعدد نمازی زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ باب الاسباط پر جھڑپ شروع ہونے سے قبل آباد کاروں نے شہریوں پر حملہ کیا۔

عبرانی چینل 12 نےاطلاع دی ہے کہ پرانے بیت المقدس میں ہونےوالی جھڑپوں کے دوران تین آباد کار اور ایک اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

فلسطینی ذرائع کےمطابق جمعہ کو سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں بابالساھرہ کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں مسجد اقصیٰکے متعدد دروازوں پر حملہ کیا جہاں فلسطینی نمازی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیےپہنچ رہے تھے۔

مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ سیکڑوں آباد کاروں نے قابض فوج کی حفاظت میں فلسطینیوں اور عربوں کے خلافنسل پرستانہ نعرے لگاتے ہوئے اشتعال انگیز مارچ کے ساتھ باب الساھرہ کے آس پاس دھاوابول دیا۔

آباد کاروں نے بابالاسباط کے آس پاس کے علاقوں میں بھی دھاوا بول دیا اور قابض فوج کی حفاظت میں مسجداقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے جانے والے شہریوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

مختصر لنک:

کاپی