صیہونی قابض فوج نےآج بدھ کو علی الصبح مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیشہریوں گرفتار کرلیا۔
جنین میں قابض فوجنے نوجوان محمد فواز نواھظہ کو سٹی ڈسٹرکٹ کے قصبے الیمون میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنےکے بعد اور حمزہ زیود نامی نوجوان کو سیلہ الحارثیہ سے گرفتار کیا۔
قلقیلیہ میں قابضفوج نے خصوصی دستوں کے ہمراہ شہر پر دھاوا بول دیا اور شہر کے کفر سبا محلے میں واقعایک عمارت میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر دو طالب علموں کو گرفتار کر لیا۔
البیرہ میں قابض فوجنے 23سالہ محمد عزیز عابد کو اس کے خاندان کے گھرپر چھاپہ مار کر تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔
نابلس میں قابض فوجنے شہر کے مشرقی علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں اور ایک بلڈوزر کے ساتھ شہر کےمشرق میں بیت فوریک چوکی پر دھاوا بول دیا اور وہاں پرموجود متعدد فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا جس کےنتیجے میں بعض شہری زخمی ہوگئے۔