جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی عوام اپنے حق واپسی کے لیے مستقل مزاجی سے متحد ہیں:ثابت

منگل 16-مئی-2023

فلسطینی پناہگزینوں کے حق واپسی کے سرگرم تنظیم ثابت نے زور دے کر کہا ہے کہ  اندرون اور بیرون ملک فلسطینی عوام قومی استحکاماور اپنے مکمل سیاسی اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے متحد ہیں، جن میں سب سےاہم حق واپسی ہے۔

ایک پریس ریلیز کےمطابق فلسطینی عوام اپنی ثابت قدمی اور بہادرانہ مزاحمت کے ساتھ غزہ کی پٹی، مغربیکنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور 1948ء کے علاقوں میں مسلسل صیہونی جارحیت کے مقابلے میںبھی انتہائی شاندار قربانیاں اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہفلسطینی قوم ہر روز ایک نئی نکبہ کا سامنا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ  15 مئی کو فلسطینی عوام کے نکبہ کی 75 ویں سالگرہہے، جس کا نشانہ 1300 دیہاتوں میں آباد 14لاکھ فلسطینی بنے تھے۔ ان میں سے تقریباً 950000 فلسطینیوں کو ان کے آبائی شہروں اورقصبوں سے بے گھر کردیا گیا۔ فلسطینیوں کی بے دخلی کے بعد پورے فلسطین کے شہروں میںصیہونی غنڈوں نے نکبہ کے دوران قبضہ کر لیا، 774 فلسطینی دیہات اور شہر تباہ کردیے،ان میں سے 531 مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور ان کی ثقافتی اور تاریخی خصوصیات کو ختمکر دیا گیا۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ یوم نکبہ میں صہیونی غنڈوں کی جانب سے 70 سے زیادہ قتل عام جیسے کہ دیر یاسیناور الطنطورا کا قتل عام اور 15000 سے زائد شہید اور فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور عربفوجوں کے درمیان کئی لڑائیاں دیکھنے میں آئیں۔

ثابت تنظیم نے عالمیبرادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کے حق واپسی کے حصول میں اس کا ساتھدے  اور فلسطینیوں کی اپنے آبائی علاقوںمیں آباد کاری میں مدد کرے۔

مختصر لنک:

کاپی