صیہونی قابض افواجنے آج پیر کی صبح سویرے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں عسکر پناہ گزین کیمپپر دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو گولیاںمار کر شہید جب کہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
فلسطین ہلال احمرسوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع پاپولر ہاؤسنگ اور عسکرپناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر ایک کوشہید اوردوسرےکو زخمی کردیا۔ شہید ہونےوالے نوجوان کے سینے میں کئی گولیاں پیوست کی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابقشہید ہونے والے نوجوان کی شناخت صالح صبرہ کے نام سے کی گئی ہے۔
خیال رہے کہاسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں رواں سال کے دوران اب تک 152فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں حال ہی میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلیجارحیت کے 33شہداء بھی شامل ہیں۔