فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی جانبسے یوم نکبہ کے موقع پرکراچی پریس کلب کے سامنے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی عالمیمہم کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خاننے کی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، اسرار عباسی، یونس بونیری، علامہ باقر زیدی، دیگر رہنمائوںاور نوجوانوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی برادریکو چاہئیے کہ انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے فلسطینیوں کو حق واپسی فلسطین دیا جائےتا کہ وہ فلسطین کی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔
خیال رہے کہفلسطینی قوم آج 15مئی کو تاریخی فلسطین پرغاصب صہیونیوں کے قبضے کی 75ویں برسی منا رہے ہیں۔اس روز مسلح یہودی غنڈوں نے ارض فلسطین کو اس کے حقیقیباشندوں سے محروم کرنے کے لیے ان کابے دریغ قتل عام کیا تھا۔ فلسطینی ہر سال اس دنکو’یون نکبہ’ یعنی قیامت کبری کے طور پرمناتے ہیں۔