فلسطینی مزاحمتی دھڑوںکےنمائندہ مشترکہ کنٹرول روم نے مزاحمت اور استقامت کےتازہ معرکے’حریت پسندوں کاانتقام’ کے اختتام پر کہا ہے کہ ہماری تلواریں اب بھی بے نیام ہیں۔ضرورت پڑنےپرہمارے مجاھدین دشمن فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرحتیارہیں۔
مشترکہ کنٹرولروم کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات گئے غزہ کی پٹی میںاسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی سے عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طےپایا ہے۔
جوائنٹ کنٹرول رومکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں دشمن کی جارحیت کامقابلہ کرنے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہگذشتہ منگل کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی جس میں اب تک 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میںاسلامی جہاد کے چھ کمانڈر ، بچے اور خواتین شامل ہیں۔
اسرائیلی جارحیتکے خلاف غزہ کی پٹی میں مزاحمتی قوتوں نے مل کر جواب دیا اور دشمن کے استقامت سےخلافبھرپور لڑائی لڑی۔