اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام کے اتحاد، مزاحمتی دھڑوںکی ہم آہنگی اور تازہ معرکے کے لیے مشترکہ آپریشن روم کا انتظام قابلیت، عسکریتعاون، سیاسی اور میڈیا میں اعلیٰ سطحی فیلڈ کوآرڈینیشن نے دشمن کے حساب کتاب اور غلطاندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اسرائیلی دشمن فلسطینیمزاحمتی قوتوں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر حالیہ لڑائی میں فلسطینیقوتوں نے بے مثال ہم آہنگی اور اتحاد کا مظاہرہ کرکے دشمن کو الجھا دیا ہے۔
الرشق نے "مرکزاطلاعاتفلسطین” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ قابض حکومت کی جانب سے غزہ کیپٹی اور پورے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتینکے خلاف قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔ آباد کاروں کے ریوڑ کے خلاف ایک خیالی فتح،مساوات کو تبدیل کرنے یا بحال کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
حماس رہ نما نے ان تمام آزاد میڈیا اداروں کی تعریف کیجنہوں نے سچائی کی کوریج کی اور فلسطینی قوم پر مسلط اسرائیلی جارحیت کو بے نقابکرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا پرزور دیا کہ وہ مزید پروگراموں کے ذریعے اپنی موجودگی اور کوریج کو تیز کریں اور قابضدشمن کے جرائم کو بے نقاب کریں۔