آج اتوار کو اسلامیتحریک مزاحمت "حماس” نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے اور اس کی سرپرستیکرنے کے لیے عرب اور بین الاقوامی کوششوں کو سراہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطینکی طرف سے موصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نے عرب جمہوریہ مصر اور صدر عبدالفتاحالسیسی کا جنگ بندی تک پہنچنے اور اس کی سرپرستی کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
حماس نے جنگ بندیتک پہنچنے میں مدد کے لیے قطر کی ریاست اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
قابض فوج نے گذشتہمنگل 9 مئی کو صبح سویرے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا آغاز "دفاعی تیر”کےعنوان سے کیا۔ اس نے "قدس بریگیڈز”کے تین رہ نماؤں کے خلاف اچانک اور بیک وقت کیے جانے والے حملوں میں فوج اسلامی جہادموومنٹ کے ونگ کی قیادت کو نشان بنایا۔
فلسطینی وزارت صحتکے اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 33فلسطینی شہید اور القدس بریگیڈز کے 6 رہنما اور 147 دیگر زخمی ہوئے۔