فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں آج ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کرایک 33سالہ فلسطینی کو شہید کردیا۔
شہید فلسطینی کیشناخت احمد محمد تیسیر عطاطر کے نام سے کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ فلسطینی نوجوان نے چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس اسے گولی ماری گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا”الریحان” فوجی چوکی پر تعینات قابض فوجیوں نے "شیکڈ” بستی کےقریب ایک نوجوان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ چوکی سے گذر رہا تھا۔ اسے شدید زخمی کرکےزمین پر پھینک دیا گیا۔ امدادی کارکنوں نے زخمی نوجوان کے پاس جانے کی کوشش کی مگرقابض فوج نے انہیں زخمی نوجوان کی مدد کرنے سے روک دیا۔
قابض حکام نے دعویٰکیا ہے کہ ایک فلسطینی نے "الریحان” چوکی پر ایک فوجی کو چاقو مارنے کی کوششکی۔یہ چوکی "شیکڈ بستی کے قریب واقع ہے جسے طورہ گاؤں کی زمینوں پر قائم کیاگیا ہے۔
جنین میں ہلال احمرکے ڈائریکٹر محمود السعدی نے بتایا کہ ایمبولینس کے عملے نے یعبد قصبے سے شہید احمدمحمد سعید عطاطر کا جسد خاکی وصول کیا۔ شہید کو کئی گولیاں ماری گئیں اور اس کاجسم گولیوں سے چھلنی ہے۔