چهارشنبه 30/آوریل/2025

کمانڈر الحسنی کی شہادت پرحماس کا اسلامی جہاد سے اظہار ہمدردی

ہفتہ 13-مئی-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے اسرائیلی فوج کی اسلامی جہاد کے کمانڈر ایاد الحسنی کو شہید کرنےکے لیے کی گئی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہید کمانڈر الحسنی کی مزاحمتیاور جہادی خدمات کو سراہا۔ بیان میں ان کی شہادت کو فلسطینی مزاحمتی قیادت کے لیےایک دھچکا قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کا بدلہ لینے پرزور دیا۔

خیال رہے کہاسلامی جہاد کے سینیر کمانڈر اور القدس بریگیڈ کے سینیر عہدیدارایاد الحسنی اور انکے ایک ساتھی کو اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز غزہ میں ایک فضائی حملے میں شہیدکردیا تھا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک”حماس” نے القدس بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے رکن، عظیم شہید ایاد الحسنی کیوفات پرافسوس کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ ہم القدس بریگیڈز کے کمانڈر شہید ایاد الحسنی کی شہادت پر اسلامی جہاد اورشہید کے لواحقین سے اس سانحے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔کمانڈر الحسنی کی شہادتصہیونی دشمن کےفلسطینیوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کا حصہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی