عبرانی میڈیا کے مطابقآج جمعرات کی شام کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائلوں سے نشانہ بننے کے نتیجے میںایک صہیونی آباد کار ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں جنوبی تل ابیب میں ایکرہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔
عبرانی میڈیا نے اطلاعدی ہے کہ تل ابیب کے جنوب میں واقع "رحوفوت” کے علاقے میں واقع چار منزلہعمارت آج شام غزہ سے فائر کیے گئے مزاحمتی میزائلوں کی زد میں آ گئی۔
میڈیا نے اسرائیلیطبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سات آباد کار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت انتہائینازک بیان کی جاتی ہے۔
جائے وقوعہ سے حاصلہونے والی ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عمارتکے آس پاس قابض فوج کی تعیناتی کے دوران متعدد آباد کار گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ادھرایک اور سیاقو سباق میں فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں سدیروت کے مقام پر ایک یہودی آباد کارزخمی ہوگیا۔