جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی نے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار کرلیا

منگل 9-مئی-2023

کل سوموارکو  فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے مغربیکنارے کے الگ الگ علاقوں میں سیاسی نظر بندی کی پالیسی کے تسلسل کے حصے کے طور پررکنپارلیمنٹ فتحی القرعاوی کے بیٹے کو طولکرم گورنری سے گرفتار کرلیا۔

رکن پارلیمنٹ فتحیقرعاوی نے بتایا کہ اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے ان کے بیٹے مومن کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اس سکول سےواپس آ رہا تھا۔ خیال رہے کہ مومن قرعاوی نے قابض ریاست کیجیلوں میں حال ہی میں بیس دن قید کاٹی تھی۔

رکن پارلیمنٹالرعاوی نے نشاندہی کی کہ اتھارٹی کی جانب سے ان کے بیٹے مومن کی گرفتاری ان کے دوسرےبیٹے عبدالرحمن کی قابض اسرائیل کی جیلوں سے رہائی کے دن عمل میں لائی گئی۔

تقریباً تین ہفتےقبل قابض فوج نے رکن پارلیمان فتحی قرعاوی کے بیٹے حازم کو طولکرم کے مشرق میں نورشمس کیمپ سے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ وہ قابض جیلوں میں قید انکا پانچواں بیٹا ہے۔

القرعاوی کو ایک سےزیادہ مرتبہ قابض اسرائیل کی جیلوں سے گرفتار کیا گیا۔ وہ لبنان کے مرج الظہور میںجلاوطن کیے جانے والوں میں شامل ہیں اور ان کا تعلق اسلامی جہاد کے ساتھ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی