کل اتوارکو صہیونیقابض فوج نے بیت لحم کے مشرق میں الفردیس گاؤں میں کار واش اور اریحا کے شمال میں ایکبیرک کو مسمار کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے بیت لحم کے مشرق میں جمعہ ابو محمد کی ایک کار واش کو مسمار کردیا۔
اریحا میں اسرائیلیقابض حکام نے شہر کے شمال میں الجفتلک اور فصیل میں خوراک کے ایک گودام اور بیرکوںکو مسمار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قابضفوج نے الجفتلک کے علاقے مصفح میں 150 مربع میٹر پر مشتمل سیمنٹ اور ٹین کے گیسٹ ہاؤسکو مسمار کر دیا جو یوسف سالم علی کعابنہ کی ملکیت تھا۔
انہوں نے وضاحت کیکہ قابض فوج نے فصیل الوسطیٰ گاؤں میں ابراہیم عیبات کے 100 مربع میٹر چارے کاگودم مسمار کردیا۔
اس سال کے آغاز سےاسرائیلی حملوں کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ قابض اور آباد کاروں نے اپریل/مارچکے مہینے کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف 442 سے زیادہحملے کیے۔