اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کل بدھ کی سہ پہر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ماسکو میں ملاقات کی۔
انہوں نے روسی اہلکار سے مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی اور فلسطینی قیدیوں پر مظالم اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔
ابو مرزوق نے فلسطینیوں کے خلاف قابض ریاست کے جرائم کے بارے میں بات کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی پاسداری کرتے ہیں اور حماس تمام دستیاب ذرائع سے اپنے عوام کا دفاع کرے گی۔
دوسری طرف بوگدانوف نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں اپنے ملک کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔ فریقین کوصبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔