پچھلے ماہ [اپریل] میں قابض صہیونی فوج نے اور یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنے کا اشتعال انگیز سلسلہ جاری رکھا۔ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں بار بار مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب دوسری طرف فلسطینی شہری رمضان المبارک کی عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ میں موجود ہوتے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔
قابض فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجودرہتی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتے کے سوا باقی تمام ایام میں یہودی آباد کار اسرائیل فوج اور پولیس کی سرکاری سرپرستی میں قبلہ اول پر دھاوے بولتے اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔