شنبه 03/می/2025

اسرائیل کی وجہ سے الجزائرعالمی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار

منگل 2-مئی-2023

الجزائر کی حکومت نے عالمی فورم پرایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس نے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے۔ الجزائر کی حکومت عالمی پارلیمانی کمیٹی میں اسرائیل کی شرکت کی وجہ الجزائر نے عالمی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی قانون ساز کونسل نے  الجزائر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ کونسل کے نائب اسپیکر "منذر بودن” کی بین الاقوامی پارلیمنٹ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سربراہی سے دستبرداری کو سرہا۔ کیونکہ اس کی رکنیت میں اسرائیلی قابض ریاست  کا انتخاب کیا گیا تھا۔

قانون ساز کونسل کی صدارت نے پیر کے روز ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے الجزائر کے پختہ موقف اور قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےخلاف الجزائرکےاصول کی عکاسی کرتا ہے۔

قانون ساز نے فلسطینی عوام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اس کے نسل پرستانہ طرز عمل میں اضافے کی روشنی میں، بین الاقوامی پارلیمنٹ میں "کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی” کی رکنیت کے لیے دہشت گرد قابض ریاست کے انتخاب کی سخت مذمت کی اور اس کے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر توجہ دلائی۔

مختصر لنک:

کاپی