جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسکول مسماری روکنے کی امریکی مہم

اتوار 30-اپریل-2023

ریاستہائے متحدہ امریکا میں فلسطینیوں کے حامیوں نے کانگریس کے اراکین سے مطالبہ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ پر صیہونی قابض ریاست  کو فلسطینی اسکولوں کو مسمار کرنے سے روکنے کے لیے مداخلت کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

ایک آن لائن پٹیشن جس پر پانچ ہزار سے زائد امریکی شہریوں کے دستخط ہیں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 58 فلسطینی اسکولوں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آباد کاروں کی طرف سے جمع کرائی گئی ایک درخواست کے جواب میں یروشلم کی مرکزی عدالت کے حکم سے بیت اللحم میں "جب الدیب” ایلیمنٹری اسکول کو 7 مئی سے پہلے منہدم کر دیا جانا ہے۔

قابض حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں بیت تمار کے علاقے جوب الدیب میں "چیلنج 5” مکسڈ بیسک اسکول کو منہدم کرنے کے فیصلے کو منجمد کرنے سے متعلق اپیل کو مسترد کردیا۔

اس اسکول میں پہلی سے چھٹی تک کے پڑھائی ہوتی ہے اور اس میں 66 بچے زیر تعلیم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی