جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے میں آٹھ یہودی آباد کار زخمی

منگل 25-اپریل-2023

مقبوضہ یروشلم میں کل پیر کے روز ایک فلسطینی شہری نے پیدل چلنے والوں کے ہجوم پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں آٹھ  یہودی آباد کار زخمی ہو گئے۔

 مقامی ٹیلی ویژن سٹیشنوں نے فوٹیج دکھائی جس میں شہر کے ایک پرہجوم بازار کے قریب جائے وقوعہ پر پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ کرنے والے کی شناخت حاتم ابو نجمہ کے نام سے کی گئی ہے۔ حملہ آور کو قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

اس کا تعلق  بیت الصفافا  سےہے جو یروشلم سے 6 کلومیٹر دور واقع ایک قصبہ ہے۔ اسے ایک آباد کار نے گولی مار دی جواس جگہ موجود تھا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 39 سالہ ابو نجمہ پانچ بچوں کا باپ ہے اور وہ  "ذہنی بیماری میں مبتلا تھا” لیکن القدس میں ہونے والا رن اور حملہ پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔

 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔ ان میں سے ایک کی عمر ستر سال بیان کی جاتی ہے، زخمیوں میں ایک تیس سالہ خاتون شامل ہے اور چھ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی