چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہمیں مزاحمتی کاروں کی نئی نسل کا سامنا ہے:اسرائیلی فوجی تجزیہ کار

منگل 25-اپریل-2023

چینل 13 کے عسکری تجزیہ کار،ایلون بین ڈیوڈ نے  پچھلے مہینوں کے دوران خطے میں پیش آنے والے واقعات اور اسرائیل کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت جن سکیورٹی حالات سے گذر رہے ہیں ماضی قریب میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی ایک نئی مزاحمتی نسل کا سامنا ہے۔

  بین ڈیوڈ نے کہا کہ "اسرائیل” کو ایک نئی قسم کے مزاحمتی نسل کا سامنا ہے جو سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے اشتعال انگیزی سے متاثر ہوتے ہیں، جو سکیورٹی سروسزکے لیےت 
 ایک بڑا چیلنج ہیں۔ یہ جاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ کون کس کے درمیان آپریشن کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پرلاکھوں پوسٹوں  میں "اسرائیل” کے لیے اپنی نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اپنی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو تیار کرنے کی کوششوں کے باوجود اسرائیل سوشل میڈیا وار سے نہیں بچ سکا۔

بین ڈیوڈ نے اس مخمصے پر بھی روشنی ڈالی جس کا فلسطینی شہروں پر حملے کے دوران قابض سکیورٹی سروسز اور فوجی دستوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی نمائندگی نوجوانوں کی بڑی تعداد کا ان کے ساتھ تصادم کے لیے روانگی سے ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی