چهارشنبه 15/ژانویه/2025

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 مزاحمتی کارروائیاں، 9 صہیونی زخمی

منگل 25-اپریل-2023

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور اس کے نتیجے میں 9 قابض فوجی اور آبادکار زخمی ہوئے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے مزاحمت کی 16 کارروائیوں کو رپورٹ کیا۔ ان میں ایک رن اوور آپریشن، چار شوٹنگ آپریشنز، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ ہوا جب کہ  مغربی کنارے میں 10 مقامات پر پتھراؤ کیاگیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے مہانے یہودا مارکیٹ میں ہونے والے ایک بہادرانہ رن اوور آپریشن میں 8 آباد کار زخمی ہوئے جن میں ایک انتہائی سنگین کیس بھی شامل ہے۔

را اللہ کے کئی علاقوں میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد تصادم شروع ہوا۔ یہ واقعات  عرورا کے علاقے اور دیر ابو مشعل گاؤں میں ہوئےان میں پتھراؤ بھی شامل تھا۔

نابلس میں مزاحمتی  کارکنوں  نے "گیڈونیم” بستی کی طرف فائرنگ کی، اس کے علاوہ شہر کی تل سٹریٹ میں ایک اور فائرنگ کا حملہ کیا، جبکہ مزاحمتی کار کنوں نے نابلس کے المعاجین محلے پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فوجیوں کو گولیوں اور دھماکوں سے نشانہ بنایا۔ 

نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان نابلس کے عسکر کیمپ اور بیتا قصبے سمیت کئی علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی