دوشنبه 13/ژانویه/2025

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار

منگل 25-اپریل-2023

آج منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس کے مشرق میں شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں گرفتاریوں اور چھاپوں کی ایک نئی مہم شروع کی۔

قابض فوج نے ربیع عزت جابر نامی نوجوان کو طولکرم کے مشرق میں مضافاتی علاقے اکتبہ سے اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے اورتوڑپھوڑ کے بعد گرفتار کیا۔

قابض فوج نے ناجی محمود عطا نامی نوجوان کو قلقیلیہ میں اس کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد گرفتار بھی کیا اور شہر میں  کئی محلوں پر قابض فوجیوں نے چھاپے مارے۔

آدھی رات کو قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے طقوع  پر دھاوا بول دیا۔ ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

قابض فوج کے ایک دستے نے طقوع  قصبے پر دھاوا بول دیا، گولیاں برسائیں، آنسو گیس اور اسٹن گرنیڈ برسائے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قابض فوج نے محمود العامور کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی اور عرفات العمور کی گاڑی پر گولیاں برسائیں جس سے اس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مختصر لنک:

کاپی