جمعه 15/نوامبر/2024

سوڈانی ہیکرز کا دو اسرائیلی ویب سائٹس پرکامیاب سائبر حملہ

اتوار 23-اپریل-2023

کل ہفتے کے روزسوڈانیہیکر گروپ نےدو اسرائیلی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کیا۔ ایک الیکٹرسٹی کمپنی کی ویبسائٹ اور دوسری لد بین گوریون ہوائی اڈے کی ویب سائٹ ہے جس پر کامیاب سائبر حملےکیے گئے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوتاحرونوت نے کہا کہ "خود کو (بے نام سوڈان) کہنے والے ہیکرز کے ایک گروپ نےاسرائیلی الیکٹرسٹی کمپنی کی ویب سائٹ پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے اس نے کئی گھنٹوںتک کام کرنا بند کر دیا۔”

عبرانی اخبار کےمطابق ہیکرز نے لد ہوائی اڈے "بین گوریون” کی سائٹ کو بھی ہیک کرلیا۔

اخبار نے کہا کہاپریل کے مہینے میں "اسرائیل” کے خلاف سائبر حملوں میں نمایاں اضافہہوا۔

حال ہی میں متعددجماعتوں نے اسرائیلی یونیورسٹیوں اور بینکوں، صحت اور تعلیم کی وزارتوں کے ساتھساتھ اسرائیلی پولیس اور بس اور ٹرین کمپنیوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئےمختلف اسرائیلی ویب سائٹس کے خلاف سائبر حملے کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی