یکشنبه 12/ژانویه/2025

شہید الخواجہ اور قیدی اسامہ طویل کے گھروں کی مسماری کا فیصلہ

ہفتہ 22-اپریل-2023

کل جمعۃالمبارککو صہیونی قابض حکام نے رام اللہ میں شہید معتز الخواجہ اور نابلس میں قید اسامہالطویل کے گھروں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا۔

قابض فوج کے ایکترجمان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے تل ابیب میں ڈیزن گوف اسٹریٹ پرفائرنگ کے حملے کے مرتکب معتز الخواجہ کے گھر نعلین اور اسامہ الطویل کے نابلس میںگھر کی مسماری کے احکامات پر دستخط کیے ہیں۔ اسامہ پر شاوی شمرون موڑ پر فائرنگ کاالزام عاید کیا ہے۔

رام اللہ کے مغربمیں واقع گاؤں نعلن سے تعلق رکھنے والے شہید معتز الخواجہ نے مقبوضہ فلسطینیعلاقوں کے اندر تل ابیب کی "ڈیزینگوف” اسٹریٹ پر بہادرانہ فدائی حملہ کیا تھا جس میں ایک آباد کار ہلاک اور دیگر زخمیہوگئےتھے۔ یہ واقعہ گزشتہ مارچ کی 9 کو پیش آیا تھا۔

جہاں تک قیدیاسامہ الطویل کا تعلق ہے، قابض حکام کا دعویٰ ہے کہ اس نے 10/11/2022 کو نابلس کےمغرب میں دیر شراف قصبے کے قریب "شاوی شمرون” چوکی کی طرف فائرنگ کی جسکی وجہ سے سپاہی آئیڈو باروچ ہلاک ہوگیا۔

صہیونی قابض حکاممزاحمت پر اثر انداز ہونے کے لیے اجتماعی سزا کے طور پر شہداء اور قیدیوں کے گھروںکو مسمار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی