بدھ کی شام مزاحمتکاروں نے نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں زعترا چوکی کے قریبآباد کاروں کی بس پر فائرنگ کی اور اسے نقصان پہنچایا۔
عبرانی ویب سائٹ”0404″ نے اطلاع دی ہے کہ بس چلاتے ہوئے ایک آباد کار نے بتایا کہ اسے زعتراچوکی سے گزرتے ہوئے گولی مار دی گئی تاہم وہ بچ گیا۔
دوسری طرف سماجیرابطوں کی ویب سائٹس پر اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد قابض فوج نے اس کی تحقیقاتکا آغاز کیا۔
عبرانی چینل 7 نےاطلاع دی کہ ایک آباد کار بس جو نابلس کے جنوب میں "طافوہ” اور”مگدالیم” کی بستیوں کے درمیان سفر کر رہی تھی اسے زعترہ چوکے کے قریبفائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
چینل نےبتایاکہ قابضفوج کی کمک فورس نےحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاریعمل میں نہیں لائی گئی۔
عبرانی میڈیا نےتصدیق کی کہ آپریشن کے نتیجے میں آباد کاروں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خود کو "ڈانبریگیڈ” کہنے والے ایک گروپ نے زعترہ چوکی کے قریب آباد کاروں کی بس پرفائرنگ کے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔