جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے تشدد سے سے 30 فلسطینی روزہ دار زخمی

جمعرات 20-اپریل-2023

فلسطینی نوجوانوںاور قابض فوج کے درمیان جمعرات کی شام شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے دوران کمسے کم تیس فلسطینی زخمی ہوئے، جب قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوبمیں واقع بیتا قصبے پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے بیتا قصبے میں نوجوانوں کو زہریلی گیس کے بموں اور زندہ گولیوںسے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔

فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بیتتا قصبے پر اسرائیلی قابض فوج کے تشدد سے 33 شہری زخمی ہوئے۔

میڈیکل ایسوسی ایشننے بتایا کہ دو افراد براہ راست زندہ گولیوں سے زخمی ہوئے تھے جب کہ زخمی ہونےوالے30 شہریوں کو فوری اور موقعے پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے قصبے پر دھاوابولا باغی نوجوانوں نے قابض فورسز کا مقابلہ پتھراؤ سے کیا، جب کہ قابض فوج نےفائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی