فلسطین کے علاقےغرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے منگل کے روز چھاپہمار اور 8 نوجوانوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
فلسطینی وزارتصحت کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور خفیہ یونٹ کےاہلکاروں کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے چھ فلسطینیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔ جب کہ دو زخمیوں کو ابن سینا ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
طبی ذرائع کےمطابق زخمیوں میں 68سالہ ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ بزرگ خاتون کےہاتھ میں گولی لگی۔
ادھر اسرائیلیفوج نے زخمیوں کے سرکاری ہسپتال لائے جانے کے موقعے پر جنین پناہ گزین کیمپ کیسکیورٹی بڑھا دی اورکیمپ کے اطراف میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ جنین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیںہوئیں۔
درایں اثناءاسرائیلی قابض فوج نے جنین کیمپ کے محاصرے کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔ ان میں دو حقیقی بھائی احمد اور امجد جرادات شامل ہیں۔ قابض فوج نے انکی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔