جمعه 15/نوامبر/2024

چاقوحملے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکی کو گولی مار دی

منگل 18-اپریل-2023

پیر کی شام ایکفلسطینی لڑکی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں اس پر گولی چلا کر زخمی کردیا۔قابض فوج نے دعویٰ کیا  لڑکی نے "عتصیون”یہودی بستی چوراہے کے قریب چاقو سے حملہ کیا تھا۔

میڈیا ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی لڑکی پر گولی چلائی اور دعویٰ کیا کہ وہ بیتلحم کے قریب عتصیون بستی میں چاقو سے حملہکر رہی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی زخمی ہوا۔

اسرائیلی تنظیم”ریسکیو ودآؤٹ بارڈرز” نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی خاتونکو چاقو سے حملہ کرنے کے بعد گولی مار کر "بے اثر کر دیا”۔ چاقو حملے کےنتیجے میں بیت لحم کے قریب ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔

دوسری طرف اسرائیلی”واللا نیوز” ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بیت لحم کے قریب عتصیون جنکشن پرچاقو کے حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ زخمی شخص کو ھداساعین کارم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی