اسرائیلی میڈیانے کل سوموار کے روز اطلاع دی ہے کہ انڈونیشیا کے ہیکرز کے ایک گروپ نے متعدداسرائیلی وزارتوں کی ویب سائٹس ہیک کیں اور ان کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا اور اس کاکچھ حصہ شائع کیا۔
عبرانی اخبار”دی یروشلم پوسٹ” نے دعویٰ کیا کہ "انڈونیشین ہیکر گروپ جو خود کو VulzSecTeam کہتا ہے، اسرائیلی پولیس اور بس اور ٹرین کمپنیوں کے علاوہ اسرائیلیوزارت تعلیم، صحت اور خارجہ امور کی ویب سائٹس میں گھس چکا ہے۔ "
اپریل میں گمنامسوڈان گروپ نے اسرائیلی اہداف کے خلاف کئی سائبر حملے کیے جن میں بینکوں کی ویبسائٹس اور اسرائیلی پوسٹ آفس، اسرائیلی سائبر سکیورٹی کے بڑے چیک پوائنٹ پر بھی سائبرحملے کیے گئے۔
یہ گروپ اسرائیلکی کئی بڑی یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس بھی ہیک کرچکا ہے۔
عبرانی اخبار’یدیعوتاحرونوت‘ نے گذشتہ جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی "سائرن” ایپلی کیشنکے آپریٹنگ سسٹمز کو الیکٹرانک حملے کا نشانہ بنایا گیا۔