جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے:ایرانی صدر

ہفتہ 15-اپریل-2023

اسلامی جمہوریہایران کے صدر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی بے مثالمزاحمت اور استقامت کے طویل سال پوری انسانیت کی طرف سے لائق تحسین ہیں۔

جمعہ کی سہ پہرغزہ میں عالمی یوم قدس کے عظیم الشان اجتماع کے موقع پر فلسطینی عوام سے اپنے پہلےخطاب میں ایرانی صدر نے خطے میں مزاحمتی محاذ کی مسلسل حمایت اور مضبوطی کے عزم کااعادہ کیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں مزاحمت کی حمایت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہمزاحمتی محاذ کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

اُنہوں نے اس باتپر زور دیا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانا فلسطینی عوام کے ساتھ غداری،مزاحمتی محاذ کے ساتھ غداری اور اس کی پیٹھ اور فلسطین کی پشت میں چھرا گھونپنے کےمترادف ہے۔

انہوں نے مزاحمتکرنے والے فلسطینی عوام اور فلسطین میں مختلف محاذوں پر کام کرنے والے فلسطینیوںکو سلام پیش کیا۔

انہوں نے فلسطیناور القدس الشریف کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مردوں، خواتیناور بچوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

صدر رئیسی نے کہاکہ 70 سال سے زائد عرصے کے بعد یہ کہنا ضروری ہے کہ ہیرو غزہ کے لوگ اور مغربیکنارے اور پورے فلسطین کے مزاحمت کار ہیں۔

انہوں نے یاد دلایاکہ امام خمینی نے اعلان کیا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی عالم اسلام کا آخری ہدفہے۔ ان کے اس اعلان پر ایران کاربند ہے اور بیت المقدس کی پنجہ استبداد سے آزادیکے لیے جدو جہد کرنےوالوں کی پشت پناہی جاری رکھےگا۔

مختصر لنک:

کاپی