جمعه 15/نوامبر/2024

رمضان کا چوتھا جمعہ: اڑھائی لاکھ مسلمانوں کی قبلہ اول میں آمد

جمعہ 14-اپریل-2023

آج اجمعہ کے روزاسرائیلی پابندیوں کے باوجود اڑھائی لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔

مقامی فلسطینیذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح سےاندرون فلسطین کے شہروں، غرب اردن اورالقدس سے نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اس موقعے پر قابضفوج اور پولیس کی جانب سے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے لیے جگہ جگہ ناکےاور رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں روکنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ ان پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ تیس  ہزار سے زاید فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰمیں جمعہ کی نماز ادا کی۔

اسرائیلی فوج نےفلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ قابض فوج کی طرفسے جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کو دھاوے میں سکیورٹی فراہم کی گئی اور فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سےروکا گیا۔

اسرائیلی فوج کیبھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کی شناختپریڈ کی اور ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

غرب اردن سے آنےوالے فلسطینیوں کو قلندیہ چوکی پر روکا گیا اور ان کی تلاشی کی آڑ میں ان کی شناختپریڈ کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی