آج سوموار کےروز قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے نواحی علاقے اریحا میں قائم عقبہ جبر پناہگزین کیمپ پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایک فلسطینی بچے کو شہید کردیا جب کہفائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اریحا کے سرکاری اسپتالمنتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی قابضفوج نے مغربی کنارے میں اریحا شہر کے قریب عقبہ جبر کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا،متعدد مکانات کا محاصرہ کیا اور کیمپ کے اندر فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔دھاوا بولنے کے بعد کیمپ کے داخلی راستےبھی بند کر دیے گئے۔
فلسطینی وزارتصحت نے ایک بیان میں کہا کہ عقبہ جبر کیمپ پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیکے دوران پندرہ سالہ بچے محمد فائز بلھان کو سر اور پیٹ میں گولیاں مار کر شہیدکردیا جب کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اریحا کے سرکاری اسپتال منتقلکیا گیا ہے۔
دوسری طرف قابضاسرائیلی فوج دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نےفوجیوں پر سنگ باری کی۔ جس پرگولیاں مار کراسے شہید کیا گیا۔